مذاق اڑانے والوں کیلئے روزی روٹی کا ذریعہ بن گئی ہوں ،اداکارہ میرا

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ وہ مذاق اڑانے والوں کے لیے روزی روٹی کا ذریعہ بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ میرا نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ لوگ میری کاپی کرکے پیسہ کما رہے ہیں، میں ان لوگوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بنی ہوئی ہوں جو میرا مذاق اڑاتے ہیں لیکن میں اس کے باوجود بھی اللہ کی شکرگزار ہوں کہ مجھے وہ مقام عطا کیا کہ آج لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں۔

میرا نے کہا کہ میں نے اب تک 150 سے زائد فلمیں کی ہیں اور مجھے اپنی تمام فلمیں پسند ہیں لیکن مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ جب مجھے بالی ووڈ فلمجب تک ہے جان میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تو میں نے انکار کردیا تھا۔