پاکپتن، شادی سے انکارکرنے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرڈالا

مقتولہ نے ملزم سے دوسری شادی کرنے سے انکار کیا تھا، ملزم موقع پا کر خاتون کے گھر میں زبردستی گھس گیا اسے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا

پاکپتن ( کرائم ڈیسک ) پنجاب کے علاقے پاکپتن میں شادی سے انکارکرنے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرڈالا، شادی سے انکار کرنا خاتون کیلئے جرم بن گیا، مقتولہ نے ملزم سے دوسری شادی کرنے سے انکار کیا تھا،بتایا گیا ہے کہ ملزم آئے روز مقتولہ سے شادی کرنے کا تقاضا کرتا رہتا تھا لیکن مقتولہ نے اس سے شادی کرنے سے انکار کیا تھا جس کا ملزم کو شدیدرنج تھا۔

ملزم موقع پا کر خاتون کے گھر میں زبردستی گھس گیا اسے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے شواہد اکھٹے کر لئے ۔پولیس کا کہناہے کہ ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔