خانیوال، بھتیجے نے چچازاد دو بھائیوں اور بہن کو چونا لگا کر ان کی 19مرلہ زمین محکمہ مال سے نشان دہی اورقانونی قبضہ لئے بغیر بیچ دی

خانیوال، بھتیجے نے اپنے مرحوم چچا کے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو چونا لگا کر ان کی 19مرلہ زمین محکمہ مال سے نشان دہی اورقانونی قبضہ لئے بغیر آصف نامی شخص کو بیچ دی، ذرائع

ملزم نجیب اکرم نے اپنی کزن قراةالعین جس کی اس کھاتہ میں 4 مرلہ زمین ہے کو اطلاع نہیں دی جبکہ دیگر دو مالکان ڈاکٹر کامران حمید اور عمران حمید کو کراچی سے بلوا کر 23اور17لاکھ کے دو عدد چیک تھما دئیے ذرائع

ملزم نجیب نے خریدار آصف سے بھی ایک کروڑ بیالیس لاکھ روپے مالکان سے بالا بالا لیکر اپنی رہائش چھوڑ کر بیوی بچوں سمیت منظر سے غائب ہو گیاذرائع
متعلقہ ڈی ایس پی کو خریدار کی جانب سے ملزم کے خلاف درخواست دی لیکن ابھی تک ایف آئی آر کا اندراج نہ ہو سکا

خریدار آصف نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے التماس کی ہے کہ ملز م کے خلاف پرچہ درج کرنے کا حکم دیا جائے اور میری لوٹی گئی رقم واپس دلوائی جائے

خانیوال ( بیورو رپورٹ ) تفصیلات کے مطابق چک نمبر84-10R کے رہائشی مرحوم اللہ بخش کے بیٹے رائے عبدالحمید(مرحوم) کی وراثت جو کہ ڈاکٹر کامران حمید،عمران حمید اور دختر قراةالعین کے نام منتقل ہو چکی ہے جبکہ وارثان کی زمین کی نشان دہی ہونا باقی ہے۔ ظہور آباد کے رہائشی علاقہ میں رائے عبدالحمیدمرحوم کے وارثان کے نام 19 مرلہ زمین ہے اس زمین کی بھی نشان دہی ہونا باقی ہے ۔ اس زمین کے ٹکڑے کو مسمی نجیب اکرم ولد محمد اکرم جو(مرحوم)کے وارثان کے چچا زادبھائی ہے نے زمین کی نشان دہی کروائے بغیر ہی آصف نامی ایک شخص کے ہاتھوں بیچ دی یاد رہے کہ اس زمین میںرائے عبدالحمیدمرحوم کی بیٹی قراة العین کی 4مرلہ جگہ بھی تھی ۔ مسمی نجیب اکرم نے مرحوم کے بیٹوں ڈاکٹر کامران حمید اور عمران حمید کو کراچی سے بلوا لیا،ڈاکٹر کامران حمید کو مبلخ 23لاکھ اور عمران حمید کو 17لاکھ کا چیک تھما دیا ،قانون کے مطابق جب تک محکمہ مال کل زمین کی نشان دہی کر کے وارثان کو ان کا حصہ بقدر جسہ تقسیم نہ کرے ایسی زمین کو بیچنا دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے

ذرائع کے مطابق مسمی نجیب نے مسمی آصف سے بھی مبلخ ایک کروڑ بیالیس لاکھ روپیہ علحدہ سے وصول کیا ،ذرائع کے مطابق مسمی آصف نے اپنا مکان بیچ کرنجیب اکرم کو رقم دی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کامران حمید نے نجیب اکرم کواپنی تمام مشترکہ بقیہ زمین جو کہ 39 کنال ہے اورجس کی نشان دہی ہونا باقی ہے جبکہ اپنا مشترکہ مکان بھی نجیب اکرم کے حوالے کیئے ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مسمی نجیب اکرم مسمی آصف سے بھاری رقم لے کربمعہ بیوی بچوں رفو چکر ہو گیا خریدار نے متعلقہ ڈی ایس پی کو نجیب اکرام کے خلاف درخواست گذاری پولیس نے ٹیلیفون سے ملزم نجیب اکرم سے رابطہ کیاجو پہلے تو تال مٹول سے کام لیتا رہا لیکن بعد ازاں پولیس کے سامنے پیش ہو گیا اور پولیس کے سامنے اقرار کیا کہ میں نے ایک کروڑ بیالیس لاکھ روپے لیئے ہیں۔ مدعی کے مطابق پولیس نے نہ تو نجیب کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور نہ ہماری فراڈ سے حاصل کی گئی رقم واپس دلوائی، مدعی نے آر پی ملتان اور ڈپی او خانوال سے استدعا کی ہے کہ ملزم کے خلاف فوری طورپر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم صادر فرماکر ملزم کو گرفتار کیا جائے اور دھوکہ دہی سے حاصل کی گئی ہماری رقم واپس دلوائی جائے.