گھریلو ناچاقی پر ملزم نے خاتون کو بے دردی سے قتل کیااور لاش کو جلا کر فرار ہوگیا تھا،ملزمان قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے مختلف مقامات تبدیل کر رہے تھے ،ایس پی سٹی بلال احمد
لاہور( کرائم ڈیسک ) لاہور میں بیوی کو گلا دبا کر قتل کر کے لاش جلانے والے سفاک شوہر اور سوتن کو 12 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا، گھریلو ناچاقی پر ملزم نے خاتون کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش کو جلا کر فرار ہوگیا تھا،ملزمان قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے مختلف مقامات تبدیل کر رہے تھے تاہم ٹیکنیکل بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں پکڑ لیا گیا۔
افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز لاہور فیصل کامران نے نوٹس لیا اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سٹی بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم نذیر کی 20 سال قبل مقتولہ نجمہ سے شادی ہوئی تھی جس سے دو بیٹے ہیں۔ ملزم 3 سال قبل دوسری شادی کر کے کرائے کے گھر میں رہنے لگا تھا۔
گھریلو ناچاقی پر ملزم نے خاتون کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش کو جلا کر فرار ہوگیا تھا۔ایس پی سٹی بلال احمد کاکہنا ہے کہ انچارج چوکی سگیاں نعمان نے آپریشنز کی ٹیم کو لیڈ کیا فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد ملزمان نذیر اور اس کی دوسری بیوی کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔