طویل انتظار ختم، فلم ‘ڈھائی چال’ پردہ سکرین کی زینت بننے کو تیار

اسلام آباد : (شوبز ویب ڈیسک) فلم بینوں کا طویل انتظار ختم ہونے کو ہے، فلم ڈھائی چال کب پردہ سکرین کی زینت بنے گی، تاریخ سامنے آگئی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے بذریعہ سٹوری ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے دلچسپ خبر سے پردہ اٹھا دیا۔

فلم ’ڈھائی چال‘ کی کہانی بدنام بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے گرد گھومتی ہے، جس میں اداکارہ عائشہ عمر اور شمعون عباسی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، تقی احمد، سلیم معراج، ہمایوں اشرف، عریض چودھری، فراز مری، جمال گیلانی، پاکیزہ خان و دیگر شامل ہیں۔

تیمور شیرازی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم کو ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ سکرپٹ فرحین چودھری کا تحریر کردہ ہے۔ یہ فلم 8 دسمبر کو سلور سکرین کی زینت بننے کو تیارہے۔

یادر ہے کہ اس سے قبل متعدد مرتبہ فلم کی ریلیز کی تاریخیں سامنے آئیں مگر نامعلومات وجوہات کی بنا پر فلم ریلیز نہ ہوسکی تھی۔