ازبان خان اور اداکارہ جارجیا اینڈریانی کے درمیان علیحدگی ہوگئی

میرا اور ارباز خان کا بریک اپ ملائکہ اروڑا کی وجہ سے نہیں ہوا ،اداکارہ کاانٹرویو

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار و فلمساز ازبان خان اور ان کی اطالوی گرل فرینڈ اداکارہ جارجیا اینڈریانی کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جارجیا اینڈریانی نے اپنے ایک انٹرویو میں ارباز خان اور اپنی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ارباز بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، میرے دل میں ہمیشہ ان کیلئے احساسات رہیں گے۔

جارجیا نے ملائکہ اروڑا سے متعلق زیر گردش خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا اور ارباز خان کا بریک اپ ملائکہ اروڑا کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ میں اور ارباز شروعات سے ہی جانتے تھے کہ ہمارا رشتہ زیادہ عرصے تک نہیں چلے گا کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملائکہ کبھی ہمارے درمیان نہیں آئی،نہ ہی انہوں نے ہمارے رشتے کو متاثر کیا،میں نے اور ارباز نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔