شاہ رخ خان کی چائنہ کاپی دیکھ کر سلمان خان نے قہقہے لگا دیئے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی چائنہ کاپی دیکھ کر دبنگ اسٹار سلمان خان بے ساختہ ہنس پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر فلم ٹائیگر تھری کے جاسوس ایجنٹ سلمان خان کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اٴْن کے ساتھ ایک شخص موجود ہے جو آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگائے شاہ رخ خان کا روپ اپنائے ہوئے ہے۔

ویڈیو میں موجود شخص شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کا مقبول ترین ڈائیلاگ بول رہا ہے اور ڈائیلاگ کی ادائیگی کے وقت آواز بھی شاہ رخ خان کی ہی نکالتا ہے۔مذکورہ شخص اپنے موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے کہتا ہے کہ پٹھان اور ٹائیگر ایک ہی ہیں یہ ڈائیلاگ سٴْن کر سلمان خان کی ہنسی نکل جاتی ہے اور وہ بیساختہ ہنس پڑتے ہیں۔شاہ رخ خان کو کاپی کرنے والا شخص یہ ڈائیلاگ بولنے کے لیے مزید تین ری ٹیکس لیتا ہے اور ہر بار سلمان خان کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ شخص ری ٹیک لے رہا ہوتا ہے تو سلمان خان اپنی ہنسی پر قابو نہ پاتے ہوئے اشارے سے فریم سے نکلنے کا کہتے ہیں۔