ممبئی (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل نرگس فخری نے اداکار رنبیر کپور اور شاہد کپور کے ساتھ ڈیٹنگ کے افواہوں کی تردید کردی۔ مجھے تو یہ بات ذہنی دیوالیہ پن لگتی ہے۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں نرگس فخری نے رنبیر کپور اور شاہد کپور کے ساتھ
ڈیٹنگ کی افواہوں کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔
انہوں نے اس پر مایوسی اور غصے کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ مجھے فلم انڈسٹری کے ہر دوسرے شخص کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے اور یہ سب کچھ مجھے بڑا عجیب اور ذہنی دیوالیہ پن لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تو ایسا بھی تھا جب ایک مضمون میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ میں شاہد کپور کے فلیٹ میں شفٹ ہوگئی ہوں اور میری والدہ شاہد سے ملنے بھی آئیں۔ جس کے بعد لوگ مجھ سے اس حوالے سے سوالات کرتے تھے۔ واضح رہے کہ نرگس نے راک سٹار کے بعد کئی فلمیں کیں جن میں ’’مدراس کیفے‘‘، ’’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘‘، ’’میں تیرا ہیرو‘‘،’’ کک‘‘ اور ’’ہائوس فل تھری‘‘ شامل ہیں۔