کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان نے تنقید کا سامنے کرنے کے بعد مداحوں کی خواہش پر فلسطینیوں کے حق میں دعائیہ پوسٹ شیئر کر دی۔
انسٹا گرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے فلسطینیوں کی فتح کیلئے دعاء کی ۔انہوں نے قبلہ اول مسجد اقصی کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ چند دعائیہ الفاظ لکھے ہیں کہ اے اللہ فلسطین کے لوگوں کی مدد فرما اور انہیں ظالموں پر غلبہ نصیب فرما۔