کراچی : (شوبز ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامے “تیرے بن” کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں عبداللہ کادوانی نے لکھا کہ تیرے بن کے ناظرین کے لیے زبردست خبر ہے اور وہ یہ کہ ڈرامے کا دوسرا سیزن 29 دسمبر 2023 سے نشر کیا جائیگا،آپ سب دل چھو لینے والے مزید مناظر دیکھنے کے لیے تیار رہیں اور اپنے کلینڈرز پر یہ تاریخ نوٹ کرلیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میرا وعدہ ہے کہ دوسرا سیزن بہت بہترین ثابت ہوگا اور آپ سب کو بے حد پسند آئیگا۔
Exciting news for fans of "Tere Bin"! The highly anticipated announcement of "Tere Bin Season 2" is set for Friday December 29, 2023.. Get ready for more heartwarming moments .. Mark your calendars for this eagerly awaited revelation. InshALLAH, it's going to be fantastic & I…
— Abdullah Kadwani (@KadwaniOfficial) November 10, 2023
کچھ ماہ قبل ڈرامے کے پہلے سیزن کے اختتام پر مداحوں نے پروڈیوسرز سے فرمائش کی تھی کہ تیرے بن کا دوسرا سیزن لازمی آنا چاہیے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔
علاوہ ازیں ڈرامے میں منفی کردار نبھانے والی حیا اداکارہ سبینہ فاروق کے کردار کو بھی مداحوں نے بے حد سراہا تھا۔
“تیرے بن” نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں بھی بے حد شوق سے دیکھا گیا اور اب دنیا بھر میں موجود اس ڈرامے کے چاہنے والے “سیزن 2” کے منتظر ہیں۔