دہلی (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار و ریپر ہردیش سنگھ المعروف یو یو ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی کی عدالت نے گزشتہ روز ایک سال سے زائد عرصے سے جاری طلاق کے کیس میں ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق کا فیصلہ سنا دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جج کی طرف سے سماعت کے دوران اٹھائے گئے ایک سوال پر ہنی سنگھ نے جواب دیا کہ اب میرا شالنی تلوار کے ساتھ رہنا بالکل ممکن نہیں ہے۔
جس کے بعد فیملی کورٹ کے جج نے دونوں فریقین کے آپس میں تمام تنازعات ختم کرنے کے لیے ان دونوں کے درمیان طلاق کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ گلوکار کے خلاف ان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔