ڈرامہ سیریل محبت ایک سزا میں اپنے کردار نبھانے کےلئے ہالی وڈ فلم شیڈز آف گرے دیکھنی پڑی ، منیب بٹ

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ نئی ڈرامہ سیریل “محبت ایک سزا” میں اپنا کردار ادا کرنے کےلئے انہیں برطانوی امریکی فلم “شیڈز آف گرے”دیکھنا پڑی ۔

انہوں نے کہاکہ ڈرا مے کے ہدایت کار فاروق رنڈ نے ہالی وڈ فلم دیکھنے کا مشورہ دیا ۔ ا نہوں نے کہاکہ اس فلم دیکھنے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ اس نئے ڈرامے میں ایک ہی کردار میں رہتے ہوئے وہ کئی روپ اپنائے جو کہ ان کےلئے آسان نہیں تھا۔