اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اسرائیلی جارحیت کا شکار نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سالگرہ نہ منانے کا اعلان کر دیا۔
عاصم اظہر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کا جھنڈا تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس وقت فلسطین میں ہمارے بہن بھائیوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہو رہا ہے وہ دیکھتے ہوئے میں نے رواں برس اپنی سالگرہ نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
I don’t believe in birthday celebrations when something so heartbreaking is happening to our brothers and sisters in Palestine. This birthday, I want all of us to spread the message to the world of the massacre that is taking place in Palestine and try in our capacity to do… pic.twitter.com/g8Q0eT7hL5
— Asim Azhar (@AsimAzharr) October 29, 2023
گلوکار نے لکھا ہے کہ اپنی اس سالگرہ کے موقع پر میں چاہتا ہوں کہ ہم سب فلسطین میں ہونے والے قتل عام کا پیغام دنیا تک پہنچائیں اور ان کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کرنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ براہ کرم اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں اور ہم جیسے فنکار زیادہ سے زیادہ افراد تک فلسطینیوں کے پیغام کو پہنچانے کے لیے اپنے سٹیج کا استعمال کریں۔
عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر اپنے مداحوں، دوستوں اور عزیز و اقارب کا سالگرہ کی مبارک بادیں دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔