اسلام آباد (شوبز ویب ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم نے امریکا میں کنسرٹ کے دوران مداح کوپیسے کو کسی اہم مقصد کے لیے عطیہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
امریکا میں حال ہی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح نے عاطف اسلم کی گائیکی کو سراہتے ہوئے ان پر پیسے پھینکنا شروع کر دیے جس پر گلوکار نے مداح کو سٹیج پر بلایا اور ایسا کرنے سے منع کیا۔
انہوں نے کہاکہ آپ اس رقم کو مجھ پر پھینکنے کی بجائے کسی اہم مقصد کے لیے عطیہ کر سکتے ہیں۔عاطف اسلم نےمزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ امیر ہیں لیکن یہ رقم بہتر مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔شمالی امریکا میں دورانِ کنسرٹ گلوکار کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔