اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکار بابر علی نے کہاکہ وہ ملک یا فوج کے خلاف بولنے والے بھارتی ادا کار کی عزت نہیں کریں گے ۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم “غدر2” میں سنی دیول کے کردار بارے کہاکہ وہ ایسے اداکار کے نام یا کام کو بالکل نہیں سراہیں گے جو پاکستان کے خلاف ہو۔ انہوں نے کہاکہ اداکار کونیوٹرل رہنا چاہیے اور کسی بھی ملک کی سلامتی یا فوج کے بارے منفی بات نہیں کرنی چاہیے۔ ہم نے آج تک ملک خلاگ فلموں میں کسی ملک کو گالی نہیں دی ہے لیکن بالی وڈ فلموں کی روش پرانی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سنی دیول کو گورداوارے میں کیا گیا ان کا استقبال یاد رکھنا چاہیے تھے ۔