گلو کارہ زبیدہ خانم کی دسویں برسی منائی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گلو کارہ زبیدہ خانم کی کل دسویں برسی منائی گئی۔ زبیدہ خانم کا تعلق موسیقی کے کسی بڑے روایتی گھرانے سے نہیں تھا، مگر دلکش آواز اور خوش اسلوب گائیکی نے چند برسوں میں ہی انہیں صف اول کی گلوکارہ بنا دیا۔

انہو ں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1951میں فلم بلوسے کیا جس کے بعد 147 فلموں کیلئے244 نغمے گائے۔ اردو اور پنجابی زبان میں گائے ہوئے ان کے بہت سے گیت آج بھی بہت مقبول ہیں۔

زبیدہ خانم 19 اکتوبر 2013 کو جہان فانی سے کوچ کر گئیں ۔ان کی برسی کے موقع پر فلم،ٹی وی اور سٹیج کے فنکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے زبیدہ خانم کی فنی خدمات کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔