لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اسٹیج اداکارہ دیدار ملتانی فیمیل اداکاراؤں میں سے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والی اسٹیج اداکارہ نے بہت کم عرصہ میں اپنی پرفارمنس سے شائقین ڈرامہ کے دلوں میں گھر کر لیا اور اس وقت اپنے سے سینئر فیمیل اداکاراؤں سے زیادہ معاوضہ لے رہی ہیں ذرائع سے معلوم ہوا کہ اداکارہ نے 2016 میں اسٹیج انڈسڑی میں قدم رکھا اور اپنی محنت اور لگن سے شائقین ڈرامہ کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور اس وقت جتنی بھی فیمیل اداکارائیں ہیں ان میں سے سب سے زیادہ معاوضہ لے رہی ہیں۔
ایک ملاقات کے دوران دیدار ملتانی کا کہناتھا کہ یہ ان پراللہ کا خاص کرم ہے کہ انہیں سب اداکارائوں سے زیادہ معاوضہ مل رہاہے اور یہ زیادہ معاوضہ انہیں ان کی صلاحیتوں کی بناء پر دیاجارہاہے۔
دیدار ملتانی کا کہناتھا کہ سب اداکارائوں کو اپنی پرفارمنس کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہیئے تاکہ وہ اپنے ہدائتکار اور پروڈیوسرز کو سمجھانے میںکامیاب ہوسکیں کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں اور لوگ ان کے کام کی وجہ سے انہیں دیکھنے آتے ہیں جس بناء پر ان کا معاوضہ بھی بڑھ سکے۔
دیدار ملتانی نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ اپنے نئے سٹیج ڈرامے میں مصروف ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو بیحدسراہا جارہاہے وہ اپنی ساتھی اداکارائوں کی بہت عزت کرتی ہیں کیونکہ وہ ان سے سینئیرزہیں اور جونیئر اداکارائوں کو اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کا مشورہ دیتی ہیں۔