مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے ،امریکی میک اپ آرٹسٹ کا اسرائیلی خاتون کو جواب

واشنگٹن (شوبز ڈیسک) فلسطین کی حمایت کرنے والی عالمی شہرت یافتہ عراقی نژاد امریکی بیوٹی میک اپ آرٹسٹ ہٴْدیٰ قطان نے اسرائیلی خاتون کی دھمکی کا دو ٹوک جواب دے دیا۔معروف بیوٹی برانڈ ہٴْدیٰ بیوٹی کی بانی ہٴْدیٰ قطان نے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر آواز اٴْٹھائی، اس سلسلے میں اٴْنہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلسطینی عوام کے حق میں پوسٹ بھی کی۔

اٴْن کی پوسٹ پر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے صارفین نے اٴْنہیں سراہا، تاہم اس پوسٹ کے بعد اسرائیل کے حامیوں نے ہٴْدیٰ کے بیوٹی پراڈکٹس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔حال ہی میں جب میک اپ آرٹسٹ ہٴْدیٰ قطان نے دبئی میں منائی گئی اپنی 40ویں سالگرہ کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں تو وہیں کمنٹس سیکشن میں اسرائیلی حامیوں نے اٴْنہیں دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

میک اپ آرٹسٹ کی پوسٹ پر دھمکی آمیز تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی خاتون نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود اسرائیلی آپ کی بیوٹی پراڈکٹس پسند کرتے ہیں اور خریدتے بھی ہیں لیکن آپ اس وقت غزہ کی حمایت کرکے غلط کررہی ہیں، اگر آپ اسی طرح فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گی تو ہم اسرائیلی آپ کی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کردیں گے، اس سے آپ کی کمپنی کو مالی نقصان ہوگا کیونکہ غزہ کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ وہ آپ کی پراڈکٹس خرید سکیں۔ ہٴْدیٰ قطان نے اسرائیلی خاتون کے تبصرے پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے۔