لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صائمہ نور نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری کو ہماری اپنی عدم دلچسپی نے نقصان پہنچایا تاہم اب نئے لوگ اسے دوبارہ جدید انداز پر زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں صائمہ نے کہا کہ ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری نے کئی ایسی فلمیں بنائی ہیں جن کی گونج آج بھی سنائی دیتی ہے مگراب مختلف جوازپیش کرناکوئی اچھاعمل نہیں۔
ایک سوال کے جو اب میں اداکارہ کاکہنا تھا کہ فلم پنجابی ہو یا اردو بس سکرپٹ معیاری اورکہانی دلچسپ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا ہم روایتی کہانیوں پرزیادہ توجہ دے رہے ہیںاس سے فائدہ نہیں ہوگاہمیں اپنے ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے مواد پر مبنی سکرپٹ کو اہمیت دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا معیاری فلموں کے نہ بننے سے عوام کونقصان ہورہاہے‘ ہمیںغیر ملکی فلموں نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا خود ہماری عدم دلچسپی نے پہنچایا ہے تاہم اب نئے لوگ جدید انداز پر اپنی کوشش کررہے ہیں امید ہے ہماری فلم انڈسٹری جلد اپنا کھویا مقام حاصل کرلے گی۔