سنجے دت لیٹ کر نہیں، بیٹھ کر سوتے ہیں : ابھیشیک بچن کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کے اداکار ابھیشیک بچن نے ساتھی فنکار معروف اداکار سنجے دت عرف سنجو بابا سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے لیٹ کر نہیں بلکہ بیٹھ کر سوتے ہیں۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوے ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا کہ سنجے دت کبھی بھی لیٹ کر نہیں سوتے بلکہ یہ بیٹھ کر سوتے ہیں۔

اداکار کی بات سن کر دونوں میزبان اور حاظرین دنگ رہ گئے، جب سنجے دت نے اس عادت سے جڑا دردناک واقعہ سنایا تو شو میں خاموشی چھا گئی۔سنجے دت نے قصہ سناتے ہوئے کہا کہ دورانِ قید جب تیز بارش ہوتی تھی تو جس جیل میں قید تھا، وہاں گٴْھٹنوں سے اوپر تک پانی بھر جاتا تھا اور اسی پانی کے اندر سونا پڑتا تھا، اس لیے اس طرح سونے کی عادت ہو گئی اور اب تک یہ عادت نہیں چھوٹی۔