کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اٴْشنا شاہ بھی اسرائیل کے ہاتھوں مظالم کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٴْٹھانے کے لیے میدان میں آگئیں۔ اداکارہ اٴْشنا شاہ نے جعلی خبروں پر امریکی یہودیوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے اٴْنہیں جاہل قرار دے دیا ہے۔
اٴْشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘امریکی یہودی اور میری جان پہچان کے وہ لوگ جو لاس اینجلس میں ہیں، اٴْن کی جہالت ظاہر ہورہی ہے ۔
اداکارہ نے امریکی یہودیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کا میڈیا، آپ کو تعصب کا شکار کررہا ہے لہٰذ آپ کے لیے ضروری ہے کہ اپنی آنکھیں کھولیں اور سچ دیکھیں۔ اٴْنہوں نے کہا کہ آپ جان بوجھ کر حقیقت سے لاعلم ہورہے ہیں، آپ کے نزدیک یہودیوں کی زندگی عربوں سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔ ٴْشنا شاہ نے جعلی خبروں کے حوالے سے کہا کہ ا ٓپ لوگ اسرائیل کو مظلوم دِکھا کر سوشل میڈیا پر جو خبریں پوسٹس کررہے ہیں وہ غلط معلومات پر مبنی ہیں ۔