ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی ٹی وی کی اداکارہ مدھرا نائیک کے خاندان کے 300 افراد اسرائیل میں پھنس گئے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ مدھرا نائیک نے کہا کہ میرے والد کا تعلق مذہب سے ہے جبکہ میری والدہ اسرائیلی ہیں، اسی وجہ سے اسرائیل میں ہمارے خاندان کے کافی افراد رہائش پذیر ہیں۔
مدھرا نائیک نے کہا کہ ‘اسرائیل فلسطین کشیدگی کے دوران میری کزن اور بہنوئی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس وقت میرے خاندان کے تقریباً 300 افراد اسرائیل میں پھنسے ہوئے ہیں ۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ ظاہر نہیں کرسکتی کہ میرے خاندان کے کون کونسے افراد اسرائیل میں پھنسے ہوئے ہیں اور نہ ہی یہ بتا سکتی ہوں کہ وہ اسرائیل کے کس شہر میں ہیں ۔