پہلا ریاض فیشن ویک 20 اکتوبر سے شروع، 30 مقامی برانڈز شریک ہونگے

ریاض(شوبز ڈیسک) سعودی فیشن کمیشن کے زیر اہتمام افتتاحی تقریب میں عالمی فیشن برادری کی نمایاں شخصیات،خریدار اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں شرکت کریں گے۔ یہ مشہور شخصیات سعودی عرب کے فروغ پزیر فیشن منظر کو منانے کے لیے 20 سے 23 اکتوبر تک جمع ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض فیشن ویک ایک شو روم نمائش بھی پیش کرے گا جس میں مقامی برانڈز کے ڈیزائنز پیش کیے جائیں گے۔
اس سے مقامی اور بین الاقوامی خریداروں کو سعودی ڈیزائنرز اور برانڈز کے متعلق گہری آگاہی ملے گی۔ یہ برانڈز وسیع رینج کے منفرد انداز پیش کریں گے۔سعودی فیشن کمیشن کے سی ای او برک چک ماک نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب فیشن کی اگلی بین الاقوامی منزل بننے کی راہ پر گامزن ہے۔
پہلی مرتبہ ہم اس تاریخی تقریب کے دوران فیشن کمیونٹی کو اپنے گھر مدعو کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا یہ تقریب ہماری بہترین تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش کرے گی ۔ اس سے ہمارے برانڈز کو دنیا کے ساتھ جڑنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ چاہے آپ ہمارے ساتھ ذاتی طور پر شامل ہوں یا لائیو سٹریم کے ذریعے، ہم اس بات کو اجاگر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتے کہ سعودی فیشن کیا پیش کرتا ہے۔ریاض فیشن ویک میں جو سعودی برانڈز شرکت کریں گے ان میں 1886، عبادیہ، عدنان اکبر، عروہ البناوی، اطیلیئر، حکایت، دار الھنوف، دزلق، ایمان جوہرجی، فاطمہ عبدالقادر، حجرس، ہالا الغرباوی، ہونایدہ، جے یو بی بی، کف بہ کف، لومار، مزرود، ایم ڈی 29، موجا ماجکا، مونا الشیبل، نبیلہ نذر، نوبل اینڈ فریش، ناٹ بورنگ، نور ظہری، نورہ سلیمان، پیوونے، تیما عابد، اس سیتا، یاسمینا کیو اور یوسف اکبر شامل ہیں۔