ٹک ٹاکرملک منیب علی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت،وکلاء دلائل کے لئے طلب

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ٹک ٹاکر ملک منیب علی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ ملزمان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرے۔ عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔