اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا کہ ڈراموں میں معاشرے کے موجودہ مسائل کومنفی انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔
انہوں نے حالیہ انٹرو یو میں کہا کہ نئے ڈرامے میں معاشرے کے حساس پہلوئوں کی عکاسی درست طور پر نہیں کی جارہی بلکہ ان سے معاشرے میں مزید بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔ ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ایک بہترین اداکار تنقید سے سیکھتا ہے اور اسے خوش دلی سے قبول کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کی قائل ہیں ۔