نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے کہاکہ بالی وڈ میں مرداداکاروں میں عدم تحفظ بڑھ رہاہے ۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں خواتین سے زیادہ مرد غیر محفوظ ہیں اور یہی بات ہے کہ اس حوالے سے اور اس کے برعکس زیادہ فلمیں بنائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ بالی وڈ میں مرد اداکار زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہیں اس لئے اب انڈسٹری کے بڑے بڑے ہدایت کار مبالغہ آمیز مردانہ رویے یا خصلتوں کی نمائش پر مبنی فلمیں بنانے پرمصروف ہیں جبکہ چھوٹے ہدایتکار معیاری لیکن حساس موضوعات پر فلمیں بنانے جارہے ہیں اور یہ بھارتی انڈسٹری کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔