اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ نجی ویب سائٹ کو دیئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے اپنی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے چہرے کی جِلد بہت زیادہ خشک ہے، اس لیے میں روزانہ خوب پانی پیتی ہوں اور جلد کو قدرتی ٹوٹکے سے موئسچرائز کرتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں گلیسرین، شہد اور لیموں کا مکسچر بنا کر چہرے کا مساج کرتی ہوں، اس کے علاوہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق موئسچرائزنگ کریم بھی دن کے اوقات میں استعمال کرتی ہوں۔
صبا کا کہنا تھا کہ روزانہ رات سونے سے قبل میں گلیسرین میں چند قطرے کیسٹر آئل ملا کر اپنے ہاتھوں اور پیروں کا مساج کرتی ہوں، فٹ رہنے کے لیے روزانہ چہل قدمی کرتی ہوں چاہے میں کتنی بھی زیادہ تھک کر گھر واپس آئی ہوں۔
اپنے حسین گھنے بالوں کا راز بتاتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں نے ناریل، بادام اور سرسوں کے تیل کا مکسچر بنا کر رکھا ہوا ہے جو وہ ہفتے میں تین دن اپنے بالوں میں لگاتی ہوں۔