اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل “رضیہ ” کواپنے کیرئیرکا منفرد پراجیکٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ڈرامہ سیریل “رضیہ”ہمارے معاشرے میں خواتین کے حالیہ حالات کی عکاسی کرتاہے ۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ اس ڈرامےمیں کام کرنے کی وجہ حقیقت پسندانہ سکرپٹ تھا جس میں ہمارت معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہوتی ہوئی ناانصافیوں کو دکھایا گیا ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ شاید اس ڈرامےکی کہانی کو شائقین کے لئے برداشت کرنا مشکل ہو یا اس پر تنقید کی جائے لیکن اس میں دکھایا گیا سچ حقیقت کے بہت قریب ہے۔ڈرامہ سیریل رضیہ ایک ایسے گھرانے کی کہانی ہے جس میں بیٹی کی نسبت بیٹوں کو بہت فوقیت دی جاتی ہے اور بیٹی کی پیدائش پر کسی شکر و خوشی کا اہتمام نہیں کیا جاتا ہے۔