لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کے امریکی شہریت حاصل کیے 40 برس مکمل ہونے پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہاکہ آج سے 40 برس قبل میں امریکی شہری بنا۔ یہ میری زندگی کے قابلِ فخر ایام میں سے ایک ہے۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ میں امریکا کا مقروض ہوں، میں آسٹریا میں پیدا ہوا لیکن امریکا میں بنا ہوں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جب تک زندہ ہوں تب تک امریکی شہریت کےلیے اٹھایا ہوا حلف نہیں بھولوں گا۔