روبینہ خان نے اپنے شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیشن ماڈل روبینہ خان نے اپنے شوہر اور اُن کے گارڈز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی ۔

ماڈل روبینہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے نامناسب واقعے پر دل کی گہرائیوں سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔روبینہ خان نے معروف سلون کے میک آرٹسٹ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک تصویر شیئر کی ۔ روبینہ خان نے کہاکہ اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے اور میں بریان اور سلون میں کسی کے بھی جذبات مجروح ہونے پر معذرت چاہتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ جو ہوا ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔