غریب کی بات کوئی نہیں سنتا امیر کی بکواس بھی سب سن لیتے ہیں، فرقان قریشی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار فرقان قریشی نے اپنی کامیابی کا سہرا ان لوگوں کے سر سجادیا جنہوں نے انہیں مسترد کیا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جب کوئی کہتا ہے کہ انہیں چانس نہیں ملا یا ان کے پاس پلیٹ فارم نہیں … ہے تو وہ جھوٹ بولتا ہے یا پھر وہ کام چور ہے کیونکہ آج بہت سے مواقع موجود ہیں لیکن پہلے ایسا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی عمر میں والد کا انتقال ہوگیا، بہنیں مجھ سے بڑی تھیں۔ ایک بہن وکیل ہے۔ 6 سال میں نے صرف آڈیشن دیے جس دوران بہنوں نے = ہی خرچے اٹھائے کیونکہ میں اس دوران چھوٹے موٹے ہی کردار کیا کرتا تھا پیسے نہیں ملتے تھے لیکن شہرت مل گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب اللہ کسی کو شہرت دے تو لازمی پیسہ بھی دے انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ شاہ رخ خان کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اگر فلاسفر بننا ہے تو پہلے دولت مند بن جاؤ کیونکہ غریب فلاسفر کی کوئی نہیں سنتا۔انہوں نے کہا کہ غریب انسان کی بات کوئی نہیں سنتا جبکہ امیر کی بکواس بھی سب سن لیتے ہیں۔