اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے کہا کہ اداکاری نہ کرنے کی وجہ ڈرامہ انڈسٹری کا منفی ماحول ہے۔
سینئر اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے انسٹاگرام پر ’ٹاک سیشن‘ میں فالوورز کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ اداکاری کر نا چاہتی تھیں لیکن ڈرامہ انڈسٹری کا ماحول بہت منفی اور تنقید سے بھرپور ہو گیا ہے جہاں ان کا کام کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ ہمارے ڈراموں کی کہانیاں اور کردارسمجھ سے باہر ہیں اس لیے انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ۔