بجلی کا کنکشن سابق ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے لگوایا تھا، پودوں کو پانی دینے کے لیے موٹر چلانا پڑتی ہے۔ مقبرے کے خدمات گار کی گفتگو
کراچی (نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک نے شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی آخری آرام گاہ کی بجلی کاٹ دی۔ کے الیکٹرک نے نارتھ کراچی کے محمد شاہ قبرستان میں واقع مہدی حسن کے مقبرے کے احاطے کی بجلی کاٹ دی۔ مہدی حسن کے مقبرے کے خدمات گار محمد قیوم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی کا کنکشن سابق ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے لگوایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پودوں کو پانی دینے کے لیے موٹر چلانا پڑتی ہے۔
02 فروری2023ء کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے ضلع وسطی میں جاری 100پارکس پروجیکٹس کے تحت تعمیرِ نو کے بعد عوام کے لئے پیش کئے جانے والے پچاسویں پارک کا افتتاح کیا تھا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نےسابق ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم کے ہمراہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و شہنشاہ غزل مہدی حسن کے نو تعمیرشدہ مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور مہدی حسن کے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔
6 پارکس کا افتتاح کیا گیا جن میں راہ عمل پارک ناظم آباد نمبر3،رانی باغ نارتھ ناظم آباد بلاک H،عثمان غنی پارک گلبرگ بلاک 9،شریف شھید پارک سیکٹر 5E نیو کراچی،اخوت فیلمی پارک ناظم آباد نمبر1،KDA چورنگی پارک نارتھ ناظم آباد اور بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار مہدی حسن کے مقبرے کی تعمیر نو،تزئین بھی شامل تھی۔دوسری جانب فیسکو کے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید45 بجلی چور ہتھے چڑھ گئے جنہیں 1 لاکھ41 ہزار یونٹس کی مد میں 55 لاکھ66 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیاہے جبکہ بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران حالیہ ایک ہفتہ میں ابتک فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے کل کیسزکی تعداد238 ہوگئی ہے جن کو672561ڈی ٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2کروڑ57لاکھ 67ہزارروپے بنتی ہے۔