لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ڈویژن کے دس تھیٹر ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے تھیٹرز مالکان کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کی۔ درخواست میں چیف سیکرٹری ، کمشنر لاہور ڈویژن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ فریقین نے موقف سنے بغیر تھیٹرز کو بند کردیا ،قانون کے برعکس تھیٹرز کو بند کیا گیا، عدالت تھیٹرز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر درخواست گزاروں کے خلاف کوئی شکایات ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کریں ،غیر قانونی طریقے سے کوئی کارروائی نہ کی جائے ۔عدالت نے ناز تھیٹر، محفل تھیٹر، ستارہ تھیٹر، ورثہ تھیٹر، سنگم تھیٹر، گلستان تھیٹر، راوی تھیٹر، اور نگینہ تھیٹر کو کھولنے کا حکم دیا ہے۔