ماہرہ کی شادی کیوجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردوں گا: ہمایوں سعید

اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا ہے کہ میری زندگی میں سوشل میڈیا کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، سوشل میڈیا کو مجھ سے پرابلم ہوسکتی ہے کیونکہ میری توجہ سوشل میڈیا پر کم اور کام پر زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کرلوں گا، وہ میری نئی آنے والی فلم کی ہیروئن ہیں، جو بھی لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے وہ سپر سٹار بن جاتی ہے۔

انٹرویو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ بھی ڈراموں میں مرکزی کردار کررہا ہوں۔