اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکار عثمان مختار نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی نسبت لالی وڈ میں اقربا پروری نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی شو میں بات کرتےہوئے کہاکہ ہماری انڈسٹر ی میں اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی یہاں پرچی سسٹم چلتا ہے۔
ایک سوال پر کہاکہ ہماری انڈسٹری میں کچھ ہدایت کارایسے موجود ہیں جو مخصوص چہروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں یا ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے آرام دہ محسوس کرتے ہیں لیکن اس سسٹم کو بھی ختم ہونا چاہیے اور ہر فنکار کو کا م کرنے کاموقع ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ اس شدید مقابلے کے دور میں جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں معیاری مگر شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والے سکرپٹ کی ضرورت ہے ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اداکار کا خوبصورت ہونے سے زیادہ باصلاحیت ہونا ضروری ہے۔