حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے دورانِ تفتیش انکشافات

بلال شاہ کے مطابق حریم شاہ کے نام سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں، کوئی ان کی مرضی سے چلا رہا ہے، تحقیقاتی ادارے نے بلال شاہ کے فون کا فارنزک بھی کرا لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے لاپتہ شوہر بلال شاہ گھر پہنچ گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر گمشدہ بلال شاہ منگل کی صبح گھر پہنچے،خاندان کی جانب سے بھی بلال شاہ کے پہنچنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔نجی چینل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے بلال شاہ سے تفتیشش کی۔ایف آئی اے کراچی نے بلال شاہ سے تفتیش کی جس دوران ان سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔
بلال شاہ کو پانچ دن تک ایک ہی مقام پر رکھا گیا۔بلال شاہ سے حریم شاہ کے نام سے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق بلال شاہ نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ حریم شاہ کے نام سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔حریم شاہ خود اکاؤنٹ نہیں چلاتی لیکن کوئی ان کی مرضی سے چلا رہا ہے۔
علاوہ ازیں تحقیقاتی ادارے نے بلال شاہ کے فون کا فارنزک بھی کرایا۔

خیال رہے کہ حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساوتھ کراچی شیراز نذیر کے مطابق ایف ائی آر نمبر 533/23 بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کی گئی ۔خاتون کے مطابق ان کے بیٹے بلال حسین شاہ کو 27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں میں گھر سے نکلنے کے بعد اغوا کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق بلال کے گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کیا۔ مدعیہ کے مطابق اغوا کرنے والے ان کے بیٹے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔ حریم شاہ کے شوہر کے اغوا کی ایف ائی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی تھی