اسلام آباد (شوبز ڈیسک) میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شوہر حضرات اپنی بیویوں کو داڑھی یا مونچھیں آنے کا طعنہ مارتے ہیں، شکلیں تبدیل کروانے کیلئے انکے پاس لاتے ہیں۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ گھریلو خواتین آکر اپنی اپر لِپ اور چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کا کہتی ہیں اور بتاتی کہ ان کے شوہر انہیں داڑھی یا مونچھیں آنے کا طعنہ مارتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ نوجوان لڑکیاں باقاعدہ تصاویر لے کر آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمارے شوہر چاہتے ہیں کہ ہم فلاں اداکارہ کی طرح دکھائی دیں۔شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ لڑکیوں کو رنگت گوری نہ ہونے یا وزن زیادہ ہونے پر ٹارچر کرتے ہیں۔شائستہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک شخص اپنی بیوی کے ہمراہ ا ٓیا اور کہا کہ میری بیوی کو اپنے جیسا کر دیں اس کا رنگ دبا ہوا ہے گوری ہوجائے جبکہ ایک خاتون نے بچے کی پیدائش کے بعد اسٹریچ مارکس کا علاج کروانے کی ڈیمانڈ کی کیونکہ اس کے شوہر نے اسے گھر بھیج دیا اور کہا کہ اسٹریچ مارکس ختم کر کے آنا۔