ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کی بہترین دوست راج شری مور نے راکھی کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔راکھی ساونت کی بی بی ایف راج شری نے اپنی دوست پر ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ اٴْنہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے۔راج شری مور نے اپنے نیل آرٹ اسٹوڈیو میں جسم فروشی کا اڈہ چلانے سے متعلق افواہیں پھیلانے پر راکھی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران راج شری نے راکھی کے خلاف درج کروائی گئی ایف آئی آر پر بات کی اور کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ راج شری نے انکشاف کیا ہے کہ راکھی کے کھانے پینے، کار میں پیٹرول ڈلوانے اور ڈرائیور کی تنخواہ تک کی ادائیگی وہ کرتی ہیں۔
راج شری نے یہ بھی بتایا کہ راکھی اٴْن کے کپڑے اور جوتے تک پہنتی ہیں، راکھی نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے یہ سب کچھ میڈیا پر بتایا تو وہ افواہیں پھیلا دیں گی کہ میں اپنے نیل آرٹ اسٹوڈیو میں جسم فروشی کا اڈہ چلاتی ہوں۔
اٴْن کا مزید کہنا تھا کہ راکھی میری مالی مدد نہیں کرتی، درحقیقت میں اس کے کھانے پینے سے لے کر کپڑوں، جوتوں اور گاڑی تک کا خرچہ اٹھاتی ہوں، اگر وہ مجھے پرس اٹھائے ہوئے بھی دیکھتی ہے تو وہ بھی مانگ لیتی ہے، میرے گردوں کو چھوڑ کر اس نے مجھ سے ہر چیز مانگی اور لی ہے۔راج شری کا مزید کہنا تھا کہ راکھی ذہنی طور پر بیمار ہے وہ چھوٹی چھوٹی بات پر چڑتی ہے، براہ کرم اسے ’گیٹ ویل سون‘ کے پیغامات بھیجیں، اسے لگتا ہے کہ وہ کسی کو ہراساں کر سکتی ہے یا دھمکی دے سکتی ہے، راکھی سوچتی ہے کہ وہ کسی کا بھی کاروبار برباد کر سکتی ہے، میں اسے بتانا چاہتی ہوں کہ سب کچھ اتنا آسان نہیں ہے۔