کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار کیفی خلیل نے امریکا میں بھی اپنی اپنی دلکش دھنوں، منفرد انداز اور سوز بھری آواز کا جادو چلا کر ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔کیفی خلیل نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں کنسرٹس کے دوران براہ راست پرفارمنس دے کر مداحوں کی روحوں کو گرما یا ، انہیں یہ موقع امریکا میں مقیم پرموٹر ریحان صدیقی اور بزنس مین حسن شیخ کے تعاون سے حاصل ہوا۔
ہیوسٹن اور ڈیلس سمیت مختلف شہروں میں ہونے والے کنسرٹسز میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، ہر جگہ کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو کو حاضرین نے بھی جھوم جھوم کر گایا۔اس طرح امریکہ میں بھی مداحوں کی جانب سے سحر انگیزی کی ایک تاریخ رقم کی گئی کہ کراچی، لیاری کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے، کیفی خلیل نے موسیقی کی صنعت میں اپنے چارٹ ٹاپنگ گانوں سے ایک انمٹ شناخت بنا ڈالی ہے۔
انہوں نے اپنے گٹار اور اپنی سوز سے بھرپور آواز کے ذریعے جہاں دلوں میں گھر کیا وہاں ان کی عاجزی اور انکساری کی جھلک امریکا بھر میں ہونے والے ان کے کنسرٹ میں نظر آئی۔ان کے پروموٹر حسن شیخ کا کہنا ہے کہ میں انہیں جہاں بھی لیکر گیا وہاں ان کے نغمے عوام کے ہونٹوں سے بلاارادہ نکلتے دکھائے دیئے اور اس سحرزدہ ماحول کے وہ خود چشم دید گواہ ہیں۔
نیشنل پرموٹر ریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میوزک انڈسٹری میں حائل رکاوٹوں کے باوجود، کیفی خلیل نے اپنی چگہ بنائی وہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ، موسیقار اور ہونہار نغمہ نگار بھی بنا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا امریکا میں بھی منوایا۔ موسیقی سے محبت کے اس شوق کو جس غیر متزلزل طریقے سے انہوں نے جاری رکھا اور جو کہانی انہوں نے سنائی وہ یہاں بیٹھے ہر شخص کی کہانی ہے اور اب یہ گھر گھر کی کہانی بن گئی ہے۔گلوکار کیفی خلیل کا کہنا ہے کہ امریکا بھر میں انہیں جو عزت مداحوں نے دی، اس پر وہ ان کے شکرگذار ہیں انہوں نے نیشنل پرموٹر ریحان صدیقی اور حسن شیخ کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی کاوشوں سے امریکا بھر میں ان کے کنسرٹ منعقد ہوئے۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
توہین عدالت کیس،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور آر پی او راولپنڈی نے غیر مشروط معافی مانگ لی
تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراشتہاری قرار
دوست ملک کے حوالے سے بشریٰ بی بی کا بیان 100 فیصد جھوٹا ہے، جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا
ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب
حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان