ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل سلیم ساگر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور: (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل سلیم ساگر کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ پہلے اس عہدے پر تعینات ہونے والے سلیم ساگر کو نا اہلی اور کرپشن کے الزامات کا سامنا تھا، الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عارضی چارج ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ طارق محمود کو دے دیا گیا ہے۔