ملتان (نیوز ڈیسک) نامور گلوکارہ نیئرہ نور کی پہلی برسی20اگست کومنائی جائے گی ۔نیئرہ نور 3نومبر1950کو بھارت کے شہر آسام میں پیدا ہوئیں 1958ءمیں ان کاخاندان ہجرت کے پاکستان آگیا۔انہوں نے اپنے کیریئر کاآغاز70ءکی دہائی میں کیا۔
انہوں نے نغمے، غزلیں،گیتوں کے علاوہ فلموں اور ڈراموں کے لیے بھی پلے بیک گیت گائے۔ان کے معروف گیتوں میں، تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجنا، روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناو¿ں پیا، آج بازار میں پا بجولاں چلو، کہاں ہو تم چلے آو، اے عشق ہمیں برباد نہ کر اور وطن کی مٹی گواہ رہنا سمیت دیگر بہت سے شامل ہیں۔21اگست 2022ءکوان کا کراچی میں انتقال ہوگیا۔