سیشن عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
لاہور (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے فحش ڈانس کرنے والی دو اداکارائوں کی 2 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ۔
لاہور میں اسٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحش ڈانس کرنے والی دو اداکارائوں کے خلاف الحمراء میں فحش مجرہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کا دونوں ڈانسرز کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
اداکارہ کہکشان عرف پائل چوہدری اور شمع رانا نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی۔عدالت نے پائل چوہدری اور شمع رانا کی عبوری ضمانت 2 ستمبر تک منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔دونوں اداکارائوں کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہے۔