بلال لاشاری کی معروف فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘نے دنیا بھر میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) فلم انڈسٹری نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نامور ہدایتکار بلال لاشاری کی معروف فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ نے دنیا بھر میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی سپر ہٹ فلم ’’دی لیجنڈآف مولا جٹ‘‘ کو پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔

فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے سوشل میڈیا پر خبر پوسٹ کی ہے کہ بلاک بسٹر فلم نے پوری دنیا سے 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے’’دی لیجنڈآف مولا جٹ‘‘ کو 25 ممالک میں 500 سے زائد جگہ ریلیز کیلئے پیش کیا گیا اور اس طرح یہ پاکستان سے باہر سب سے زیادہ سکرین حاصل کرنے والی فلم بن گئی۔فواد خان کی فلم نے ریلیز کے چوتھے ہفتے ہی انٹرنیشنل باکس آفس پر پنجابی زبان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مووی کا اعزاز اپنے نام کرلیا تھاواضح رہے کہ 1979 کی کلاسک فلم کے ری میک میں فواد خان کے ساتھ حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر اور دیگر فنکار بھی شامل تھے۔