اسلام آباد (شوبز ڈیسک) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکا میں میوزک ٹور کے دوران سامان کی ایک جگہ سے دوسری جگہ بحفاظت منتقلی پر ٹرک ڈرائیورز کو 5ملین ڈالرز کا بونس دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹیلر سوئفٹ نے امریکا میں اپنا میوزک ٹور ختم ہونے کے بعد تقریبا 50ٹرک ڈرائیورز کو ذمہ داری سے اپنا کام کرنے پر 5ملین ڈالرز کا بونس دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کے اس ملک گیر دورے کا بزنس1بلین ڈالرز سے زائد تھا، ٹرک ڈرائیورز کو بونس دینے کے علاوہ گلوکارہ نے اپنے بینڈ کے اراکین، ڈانسرز، لائٹنگ اور سانڈ ٹیکنیشنز، کیٹررز اور دیگر عملے کو بھی دل کھول کر کافی رقم تحفے میں دی۔