50 برس کی عمر میں پہلی بار جم جوائن کیا، زیبا بختیار

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ زیبا بختیار نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پچاس برس کی عمر میں پہلی بار جِم جانا شروع کیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے سابق شوہر عدنان سمیع خان سے طلاق اور پھر بیٹے کی کسٹڈی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 18 ماہ تک بیٹے کی کفالت حاصل کرنے کے لئے قانونی جنگ لڑی اس دوران شدید ڈپریشن کا شکار ہوئی جو بعدازاں ذیا بیطس میں تبدیل ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ صرف 25 برس کی عمر میں ذیا بیطس جیسے مرض میں مبتلا ہوئی جبکہ اہل خانہ میں سے کوئی بھی اس موذی مرض کا شکار نہیں۔زیبا بختیار نے بیماری پر قابو پانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وقت تک ڈپریشن کی ادویات لیں تاہم جلد ہی ادویات کو چھوڑ کر اپنے کھانے پینے اور ورزش کا خیال رکھنا شروع کیا اور 50 برس کی عمر میں پہلی بار جم جوائن کیا۔
انہوں نے کہا کہ زائدالعمری کے باوجود اپنی فٹنس کا خیال رکھتی اور جم جاتی ہیں، جہاں وہ زیادہ تر وزن اٴْٹھانے کی مشق کرتی ہیں۔ اس حوالے انہوں نے ماضی میں اپنی انسٹاپوسٹ میں بھی بتایا تھا کہ وہ 53 برس کی عمر میں 70 کلو تک وزن اٴْٹھاتی ہیں۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ 60 برس کی عمر تک سکس پیک باڈی بنالیں، جس کے وہ وزن اٴْٹھانے کے ساتھ ساتھ یوگا اور چہل قدمی بھی کرتی ہیں۔انہوں نے دیگر خواتین کو بھی تجویز دی کہ ورزش سمیت وہ تمام کام کریں جس میں انہیں خوشی محسوس ہو۔