اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار شادی میں جانے کے پیسے لیتے ہیں۔ اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ مجھ سے کہا جاتا ہے کہ سلیبرٹیز کو شادیوں میں شرکت کے پیسے ملتے ہیں؟کیا یہ سچ ہے؟
میزبان کے سوال پر اداکارہ نے اعتراف کیا کہ شوبز شخصیات کو شادی میں شرکت کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایسی شادیوں میں سلیبرٹیز کو دُلہا دُلہن کا دوست بن کر تصویر کھنچوانی ہوتی ہے اور شوبز شخصیات ان شادیوں میں شرکت کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔
اداکارہ نےمزید بتایا کہ وہ اب تک ایسی کسی شادی میں شریک نہیں ہوئیں کیونکہ انہیں بغیر کسی کو جانے پہنچانے کہیں کسی تقریب میں شرکت کرنا بہت عجیب لگتا ہے۔