کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان کے سوشل میڈیا پر ملک کے نامور دانشور، مصنف، ٹی وی میزبان اور اداکار انور مقصود کے جعلی پیغامات گردش کرتے رہتے ہیں جن پر ان کے بیٹے بلال نے تشویش کا اظہار کیا ہے،دنیا میں جب سے سوشل میڈیا نے انٹری دی ہے تب سے غیر مصدقہ خبریں تیزی سے پھیل کر معاشرے میں افراتفری اور غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہیں، اکثر مشہور شخصیات کے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس سے متنازع ٹوئٹس منظر عام پر آتی رہتی ہیں جن کی بعد ازاں متاثرہ شخصیات کی جانب سے تردید بھی ہوتی رہتی ہے،پاکستان کی بھی کئی نامور شخصیات کے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس ہیں جو ان کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں ایسی ہی ایک شخصیت ملک کے نامور دانشور، مصنف، ٹی وی میزبان اور اداکار انور مقصود کی ہے۔
انور مقصود جو اپنے اکثر بیانات اور تقاریر میں سیاست دانوں اور اسٹیبلشمنٹ پر طنز کے تیر برساتے رہتے ہیں جن سے عام عوام کے ساتھ حس مزاح رکھنے والی شخصیات بھی محظوظ ہوتی ہیں تاہم کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر ان کے نام سے بننے والے جعلی اکائونٹس اور جعلی ٹویٹس اب ان کے بیٹے بلال مقصود کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہیں اور انہوں نے اس پر اپنی تشویش کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے والد کو خطرہ ہے۔
بلال مقصود نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر والد انور مقصود کے ایک جعلی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ایسی فیک ٹویٹس کی وجہ سے میرے والد کی زندگی خطرے میں پڑتی ہے۔ اس شخص (جس نے انور مقصود کے نام سے جعلی اکائونٹ بنایا ہوا ہے)نے مجھے پہلے سے ہی بلاک کیا ہوا ہے۔ براہ کرم کیا آپ سب اس کا اکانٹ رپورٹ کر سکتے ہیں ابو سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ نہیں کرتے۔
ان کے اصلی اکائونٹ سے صرف تین پوسٹس کی گئی ہیں۔ ہم نے اس وجہ سے اکائونٹ بنایا تاکہ ہم جعلی اکانٹس کو رپورٹ کر سکیں۔بلال مقصود نے کچھ عرصہ قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انور مقصود نوکیا کا سادہ یعنی بٹن والا فون استعمال کرتے ہیں۔اس سے قبل 2020 میں انور مقصود نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ ٹوئٹر پر ان کا صرف ایک ہی اکائونٹ ہے۔
دوسری جانب بلال مقصود کی اپنے والد کے بارے میں ٹویٹ پر صارفین نے بھی تبصرے کرتے ہوئے اظہار خیال کیا ہے فاریہ کاشف نامی ایک صارف نے کہا کہ براہ کرم ایسے سینئرز کو اس گند میں نہ گھسیٹیں۔زنیرہ اظہر نے لکھا کہ فیک نیوز/اکائونٹس کسی کی زندگی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر کچھ بھی ریٹویٹ یا شیئر کرنے سے پہلے اس کی یقین دہانی کر لیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم
ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
صدر، وزیراعظم کی چیک پوسٹ حملوں کی مذمت ، دہشتگردی کے خاتمے کےعزم کا اعادہ
پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی
عمران خان کیخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج
بنوں، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ،12جوان شہید،فائرنگ کے تبادلے میں6خوارج ہلاک
احتجاج، دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبے میں دیں، صوبوں کی انتظامیہ کو نہ لڑائیں: مریم اورنگزیب
’’سر معافی تلافی کردیں‘‘ فواد کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں استدعا
اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے پر اتفاق
توشہ خانہ کی تفصیلات گزشتہ حکومت میں عدالت سے چھپائی جاتی تھیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب