کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے شعب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم پر حکم امتناع کے خلاف درخواست کی سماعت 15اگست تک ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم “راولپنڈی ایکسپریس”کے تنازع سے متعلق حکم امتناعی کے خلاف کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس اپیل پر چھٹیوں کے بعد ہی سماعت ہوگی۔ عدالت نے سماعت 15 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔
کیو فلمز پروڈکشن نے اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ شعیب اختر نے حکم امتناعی سے متعلق عدالت میں غلط بیانی کی۔ شعیب اختر تسلسل سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔ شعیب اختر نے کیو فلمز کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے۔ ایک رکنی بینچ نے فلم پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔ تاہم دو رکنی بینچ نے کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل پر حکم امتناعی ختم کردیا تھا۔ شعیب اختر نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ کیو فلمز کے ساتھ میری زندگی پر فلم بنانے اور پروموشن کا معاہدہ ہوا۔ مجھے فلم کے اسکرپٹ پر تحفظات تھے۔
توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم
ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
صدر، وزیراعظم کی چیک پوسٹ حملوں کی مذمت ، دہشتگردی کے خاتمے کےعزم کا اعادہ
پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی
عمران خان کیخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج
بنوں، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ،12جوان شہید،فائرنگ کے تبادلے میں6خوارج ہلاک
احتجاج، دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبے میں دیں، صوبوں کی انتظامیہ کو نہ لڑائیں: مریم اورنگزیب
’’سر معافی تلافی کردیں‘‘ فواد کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں استدعا
اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے پر اتفاق
توشہ خانہ کی تفصیلات گزشتہ حکومت میں عدالت سے چھپائی جاتی تھیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب