ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور ہیروئن کے شوہرنے مسیج کرکے ملنے کی درخواست کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی اس لیے کی کیونکہ ’مافیا ڈیڈی‘ نے شادی کرنے کی صورت میں رنبیر کو 3 فلموں میں کام دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
ہیروئن کا شوہر لندن میں اپنے خاندان کے ساتھ تھا جبکہ وہ ممبئی میں اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھی۔کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ ہیروئن کا شوہر ٹیکسٹ مسیج میں گڑگڑا کر کے مجھ سے ملنے کی درخواست کرتا رہا۔ بالی ووڈ کے ’فرضی ‘ میاں بیوی دنیا کو دکھانے کو خوش ہیں تاہم گھر کے اندر الگ الگ فلور پررہائش پذیر ہیں۔ اس فرضی جوڑی کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔